ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہادائی آبی تنازعہ حل کرنے میں یڈی یورپاکو مرکز سے مداخلت کروانا چاہیے۔ ہوراٹا سمیتی

مہادائی آبی تنازعہ حل کرنے میں یڈی یورپاکو مرکز سے مداخلت کروانا چاہیے۔ ہوراٹا سمیتی

Sun, 06 Aug 2017 18:48:47    S.O. News Service

ہبلی 6؍اگست (ایس او نیوز) مانڈوی یا مہادائی ندی کا آبی مسئلہ جو کرناٹکا، مہاراشٹر ا اور گوا کے بیچ چل رہا ہے۔ اس میں اب گوا کے وزیر اعلیٰ نے اپنی اسمبلی میں کہا ہے کہ مہادائی پانی کے مسئلے کا کوئی حل ممکن نہیں ہے۔ اس پر ہوراٹا سمیتی کے رکن مہیش پتّار نے کہا ہے کہ یڈی یورپّا کو اس معاملے میں دلچسپی لینا چاہیے اور وزیراعظم کی توجہ اس طرف مبذول کرواتے ہوئے انہیں اس میں مداخلت پر آمادہ کروانا چاہیے۔اور بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کروانا چاہیے۔

مہیش نے پوچھا کہ مہادائی کے مسئلے پر آخر یڈی یورپا اور بی جے پی والے اپنے منھ بند کیوں رکھتے ہیں۔ وہ گوا کے وزیر اعلیٰ کے الزام اور موقف کے خلاف کیوں نہیں بولتے؟دراصل بی جے پی ایک نیشنل پارٹی ضرور ہے لیکن آبی تنازعات کے تعلق سے اس کا کوئی ایک قومی پیمانہ نہیں ہے بلکہ دوہرے پیمانے ہیں۔مہیش کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست کرنا اچھی بات نہیں ہے۔آئندہ دنوں میں اس مسئلے پر احتجاج تیز ترہوجائے گا اور اس دوران اگر کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگی تو پھر اس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی سرکار پر ہوگی۔


Share: